Subscribe Us



Computer Basic Icons | Computer Programs Information in Urdu Hindi

Class No 6 Basic Computer Course Basic Programs of Computer My Computer MY Documents Recycle bin internet explorer in Urdu Hindi by Prime Computer College Faisalabad Pakistan. 


Computer icon on the desktop, click the Start button, and then right-click on “Computer”. Advertisement. Click the “Show on Desktop” item in the menu, and your Computer icon will show up on the desktop. 




ڈیکس ٹاپ پر موجود چند اہم پرگرام اور انکی تفصیلات

آپ کو اپنے کمپیوٹر کے ڈیکس ٹاپ پر کافی سارے آئی کن نظر آرہے ہونگے مائیکروسافٹ ونڈو کے ابتدائی نالج میں درج ذیل پانچ پروگرام کی سمجھ ہونا ضروری ہے ۔یہ پرگرام ڈیفالٹ حالت میں ونڈو کے اندر موجود ہیں آپ کو الگ سے اسٹال نہیں کرناپڑھتے ۔ذیل میں درج پرگرام کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے ۔

مائی کمپیوٹر

مائی نیٹ ورک پلیس

ریسائیکل بن

مائی ڈاکو مینٹس

انٹرنیٹ

مائی کمپیوٹر

آپ کے ڈیکس ٹاپ پر سب سے اہم آئی کن مائی کمپیوٹر کا ہی ہو تا ہے ۔اگر آپ اس کے اوپر جاکر اپنے ماؤس سے ڈبل کلک کریں تو یہ اوپن ہو جائے گا۔یہاں پرآپکے سسٹم کے تمام اہم پارٹس نظر آرہے ہو تے ہیں ۔یہاں پر سب سے اہم چیز آپ کی ہارڈوئیر ہوتی ہے ۔جو کہ گیگا بائٹ اور ٹیربائٹ یعنی جی بی اور ٹی بی میں دستیاب ہوتی ہے ۔جتنی زیادہ جی بی کی ہارڈہوگی اتناہی زیادہ ڈیٹا سیو کیا جاسکتاہے ۔آپ اپنی ضرورت کے تمام ڈاکومنٹس ،سافٹ ووئیرز فلمیں اور گانے  وغیرہ اسی ڈرائیور میں سیو کرتے ہیں ۔اس ڈرائیور کو ونڈو کی انسٹالیشن کے دوران پارٹس میں تقسیم کر دیا جاتاہے جن کو لوکل ڈیسک کہا جاتاہے ۔کمپیوٹر آٹو میٹک ہی پہلے حصے کا نام لو کل ڈیسک سی  دوسرے کا نام لوکل ڈیسک ڈی اور اسی ترتیب کے ساتھ الفابیٹ الفاظ کی مدد سے آپ جتنے بھی پارٹس بنائیں گے وہ ان کے نام ترتیب دیتاجائے گا۔لیکن اگر صرف تین حصے بنائیں تو وہ بہتر ہے ۔جیسے اگر آپ کے پاس سو جی بی کی ہارڈ ہے تو آپ پہلی ڈرائیور پچیس دوسری بھی پچیس اور تیسری پچاس جی بی کی رکھیں ۔مثلاً

کمپیوٹر ڈیفالٹ آپ کی سی ڈرائیور کو ونڈو کی فائلز سیو کرنے کیلئے استعمال کرے گا۔آپ سی ڈرائیور کو زیادہ استعمال نہ ہی کریں تو بہتر ہے ۔آپ کی ڈی اور ای ڈرائیور آپکے استعمال کیلئے ہونگی ۔آپ اس میں اپنی مرضی کے مطابق کچھ بھی سیو کر سکتے ہیں ۔اگر آپ اپنی ڈی یا ای ڈرائیور ماؤس سے ڈبل کلک کر کے اوپن کریں تو اس میں کچھ فائل یا فولڈرز ہو سکتے ہیں ہارڈڈسک میں پہلی دفعہ ونڈو استعمال کرنے پر صرف سی ڈرائیور میں ڈیٹا ہوتاہے اور ای ڈرائیور بالکل خالی ہوتی ہے یہاں آپ اپنی ماضی سے فولڈرز اور مائلز بناسکتے ہیں ۔فولڈرز اور فائل میں کیا فرق ہوتاہے  ۔

The Recycle Bin in used by Windows computers to storeroom delete items. It temporarily stores files and folders before they are permanently deleted. The Recycle Bin window allows you to delete items individually or restore them to their original location. Internet Explorer is a free old web browser, that allows users to view web pages on the internet. It is also used to access online banking, online marketing over the internet, listen to and watch streaming videos, and many more.

فولڈر

جس طرح عام زندگی میں ہمیں اپنے پیجز کو رکھنے کیلئے انویلپ کی ضرورت ہوتی ہے یا بچوں کو سکول کتابیں لیجانے کیلئے سکول بیگ کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح ہمیں کمپیوٹر میں اپنی فائلز ،ڈاکومنٹس ،سافٹ وئیر ز گانو ں اور فلمو ں کو الگ الگ طور پر رکھنے کیلئے فولڈرکی ضرورت ہو تی ہے  اپنی ڈرائیور یا ڈیکس ٹاپ پر فولڈربنانے کیلئے خالی جگہ پر اپنے ما ؤس سے رائٹ کلک کریں ایک ٹیکسٹ مینو آپ کے سامنے اوپن ہو جائے گا۔یہاں پر آپ کو دوسرے کچھ مینوز کے درمیان نیو کا منیو بھی نظر آرہا ہو گا ۔اگر آپ اپنے ماؤس کا کر سر اس کے اوپر لے کر جائیں جو ایک اور سب منیو آپ کے سامنے اوپن ہو جائے گا ۔سب منیو میں نیو فولڈر نام کے بٹن کے اوپر کلک کرنے سے آپ کا فولڈر بن جائے گا ۔یہاں پر آپ کو نیو فولڈر کے چند ساتھ ساتھ مزید چیزیں بھی نظر آئیں گیں ۔مثلاً بریف کیس اور کچھ فائل وغیرہ ۔بریف کیس بھی تقریباً فولڈر کی ہی طرح کام کرتا ہے اسی طریقے سے آپ اپنی ڈرائیور میں جہاں چاہیں بریف کیس بھی بناسکتے ہیں

فائل

کمپیوٹر فائل اوٹ پٹ کو فائل کہا جاتا ہے ۔یعنی کسی بھی کام کا فائنل رزلٹہمارے کمپیوٹر میں فائل کی شکل میں سیو ہوتا ہے فائلز مختلف قسم

کی ہوتی ہیں ۔یہاں فائل کی چند اقسام درج کی گئی ہیں ۔

ٹیکسٹ فائل

سیٹ اپ فائل

آڈیو فائل

وڈیو فائل

پکچر فائل

تھر ی فائل

ڈیٹافائل

سسٹم فائل

مائی نیٹ ورک پلیس

اگر آپ اس پرگرام کو ڈبل کلک کر کے اوپن کریں تو اسکے اندر آپکو کچھ فولڈر نظر آسکتے ہیں ۔ یہ فولڈر آپکے اپنے کمپیوٹر یا نیٹ ورکنگ سے جڑے دوسرے کمپیو ٹروں کے ہو سکتے ہیں ۔یہاں پر آپ کو دائیں جانب نیٹ ورک ٹاسک کے باکس کے اندر ویوورک گروپ کمپیو ٹر لکھا ہو ا نظر آرہا ہو گا اسکے اوپر کلک کرنے سے آپ کے سامنے آپکی نیٹ ورکنگ میں موجود تمام کمپیوٹر شو ہو جائیں گے ۔نیز ہماری نیٹ ورکنگ کے تمام پارٹس اسی پرگرام میں ہو تے ہیں اگر آپ کا کمپیوٹر کسی نیٹ ورک کے ساتھ جڑا ہوا ہے تو آپ کو دوسرے  کمپیوٹر اسی پروگرام میں نظر آئیں گے ۔

ریسائیکل بن

ریسائیکل بن دراصل ہمارے کمپیوٹر کا سٹور روم ہوتا ہے ۔اگر ہم کمپیوٹر کے کسی حصے سے کو ئی بھی فولڈر ،آئی کن یا کچھ بھی ڈیلیٹ کرتے ہیں تو پہلی دفعہ ڈلیٹ کرنے پر وہ ڈلیٹ تو وہ جاتا ہے لیکن ہمارے کمپیوٹر میں موجود رہتا ہے دراصل وہ ریسائیکل بن میں آجاتاہے ۔ریسائیکل بن میں آکر ہم اسے پوری طرح سے ڈلیٹ کر سکتے ہیں یا دوبارہ سے اسے ری سٹور کر سکتے ہیں یہ دونو ں آپشن یہاں موجود ہوتے ہیں ۔دیکھنے میں ریسائیکل بن کے آئی کن کی شکل آفس یا سکول میں موجود ڈسٹ بن جیسی ہوتی ہے  ۔

 

مائی ڈاکومنٹس

مائی ڈاکومنٹس نام کا فولڈر ڈیفالٹ آپ کے ڈیکس ٹاپ پر موجود ہوتا ہے ۔اگر آپ ماؤس سے ڈبل کلک کر کے اسکو اوپن کریں تو آپ کو اسکے اندر مائی پکچر ،مائی ڈاکومنٹس ،مائی میو زک اور ڈونلوڈ وغیرہ کے مزید کچھ فولڈر نظر آئے گے ۔مائی پکچر والے فولڈر کے اندر کچھ تصو یریں ہونگی جن کو آپ کو ئی پروجیکٹ بناتے وقت سیمپل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں ۔اسی طرح میوزک والے فولڈر میں کچھ میوزک کی فائلز ہونگی ۔یہاں ڈونلوڈ کا فولڈر بھی ہوگا جسکے اندر مزید فولڈرز ہونگے اگر آپ انٹر نیٹ سے کوئی چیز ڈونلوڈکروگے تو وہ ڈیفالٹ اسی ڈونلوڈ والے فولڈر میں سیو ہو گی۔

انٹر نیٹ ایکسپورر

انٹر نیٹ ایکسپورر نام کا سافٹ وئیر ڈیفالٹ آپ کے کمپیو ٹر میں موجود ہوتا ہے ۔اسکی مدد سے اپنے کمپیوٹر میں انٹر نیٹ کو اوپن کرسکتے ہیں ۔اگر آپ اسکے اوپر ڈنل کلک کر کے اسکو اوپن کریں  تو آپکو اسکے اندر ایک سرچ بار نظر آرہا ہو گا ۔ یہا ں پر کسی بھی ویب سائٹ کا ایڈریس درج کرنے پر وہ ویب سائیٹ اس پرگرام کے اندر اوپن ہو جائے گی ۔ لیکن آج کل یہ پروگرام زیادہ استعمال نہیں کیا جاتا اسکی جگہ ہم گو گل کروم یا فائر فوکس کا استعمال کرتے ہیں ۔ لیکن ونڈو انسٹال کرنے کے بعد ان پرگرامز کو بھی انسٹال کرنا ہوتا ہے ۔اور انٹر نیٹ ایکسپلورر ونڈو کی انسٹالیشن کے مختلف ضروریات کے تحت استعمال کرتے ہیں ذیل میں ان چند سافٹ وئیر کا مختصر ذکر کیا گیا ہے ۔

فائر فوکس یا گوگل کروم

فائر فوکس اورگوگل کروم دو الگ سافٹ وئیر ہیں اور ان دونوں کا استعمال بھی انٹر نیٹ کو اوپن کرنے کیلئے کیا جاتا ہے ۔ یہ دونوں سافٹ وئیر انٹر نیٹ ایکسپلورر کی نسبت زیادہ جلدی ویب سائٹس کو اوپن  کر تے ہیں ۔ کوئی ایک یا دونوں سافٹ وئیر استعمال کر سکتے ہیں لیکن استعمال کرنے سے پہلے آپکو یہ سافٹ وئیر اپنے کمپیوٹر میں انسٹا ل کرنا ہو گا۔

 

انٹر نیٹ ڈونلوڈ مینیجر

اگر آپ انٹر نیٹ سے کوئی چیز ڈونلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو آپکو آئی ڈی ایم نامی سافٹ وئیر انسٹال کرناہوگا۔

مائیکروسوفٹ پینٹ

 

یہ سافٹ وئیر ہمارے کمپیوٹر میں پہلے سے موجود ہوتاہے ۔ اسکی مدد سے ہم اپنے کمپیوٹر میں بالکل ایسے ہی ڈرائینگ کر سکتے ہیں جسے کاغذ  پر پنسل یا مارکر سے کی جاتی ہے ۔

 

ان پیج

دائیں سے بائیں طرف لکھی جانے والی جتنی بھی زبانیں ہیں ان پیج اسکے لیے بہترین سافٹ وئیر ہے یعنی آپ اپنے کمپیو ٹر کے کسی ڈاکو منٹ میں اٗردو لکھنا چاہتے ہیں تو اسکے لیے ان پیج کو انسٹال کرنااور سیکھنا بھی ضروری ہوگا۔

 

Post a Comment

0 Comments