Subscribe Us



Wordpad Complete Information and Formatting by Prime Computer College

Class No9 Basic Computer Course Word pad Information in Urdu Hindi


Prime Computer College Faisalabad Pakistan



فارمیٹ

ورڈ  پیڈ کے منیو بار میں تیسرا منیو فارمیٹ کا ہے ۔ کسی بھی تحر یر کو لکھ لینے کے بعد تحر یر کو فارمیٹ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے ۔ فارمیٹ کرنے سے مراد تحر یر کا سٹائل تبد یل کرنا ، تحر یر  کا رنگ وغیرہ تبدیل کرنا ہوتا ہے ۔ اگر کچھ لوگ پنسل کی مدد سے کاپی پر کو ئی تحر یر لکھیں تو تقریباً تمام لوگو ں کی لکھائی ایک دوسرے سے مختلف ہو گی ۔ کچھ لوگو ں کی لکھائی کافی  اچھی ہو گی اور بعض لوگ بہتر لکھا ئی میں نہیں لکھ سکتے ۔ لیکن کمپیوٹر میں لکھنے کیلئے آرٹسٹ یا پینٹر ہونا ضروری نہیں ہے ۔ کیو نکہ کمپیوٹر میں لکھائی کے تمام فارمیٹ موجود ہوتے ہیں نوٹ پیڈ میں فارمیٹ کے منیو پر کلک کرنے سے فاونٹ کی آپشن ظاہر ہو جاتی ہے ۔ ا س  پر کلک کرنے سے فاونٹ سے متعلق باکس اوپن ہو جاتا ہے ۔ جس میں فاونٹ ، سٹائل اور سائز کی آ پشن موجود ہوتی ہیں ۔ جیسا کہ تصو یر میں دکھا یا گیا ہے۔

فونٹ

پہلے والے باکس میں فونٹ کی آپشن ہوتی ہے ۔ اس باکس کے اندر بہت سارے فونٹ سٹائل موجود ہوتے ہیں ۔ کسی پر بھی کلک کرنے سے تحر یر کا سٹائل تبد یل ہو جاتا ہے ۔ فونٹ باکس کی لیفٹ سائیڈ پر سکرول بار بھی موجو د ہو تا ہے اس کو اوپر نیچے کرنے سے مزید فونٹ ظاہر ہو تے ہیں ۔ یہاں موجود کسی بھی فونٹ کو تحر یر میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ یہا ں پر ایک چھو ٹا سا سیمپل باکس بھی موجود ہوتا ہے لکھا ئی کا سٹائل اس باکس میں بھی نظر آرہا ہوتا ہے اس کے نیچے سکر یپٹ کی آپشن ہوتی ہے ۔

فونٹ سٹائل

اس سے اگلے باکس میں سٹائل کی چار آپشن موجود ہوتی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں ۔

ریگولر

ریگولر فونٹ سے مراد فونٹ کی ڈیفالٹ سیٹنگ ہوتی ہے جو کہ تحر یر کا نارمل سٹا ئل ہوتا ہے ۔

اٹیلک

اٹیلک والی آپشن پر کلک کرنے سے تحر یر تھو ڑی سی تر چھی ہو جاتی ہے اور خوبصورت نظر آتی ہے

بولڈ

بولڈکی آپشن پر کلک کرنے سے تحر یر کا سائز تو وہی ہوتاہے مگر تحر یر تھوڑی سی موٹی ہو جاتی ہے ۔

بولڈ اٹیلک

بولڈاور اٹیلک اوردونوں سٹائلز کو ایک ساتھ استعمال کرنے کیلئے اس آپزن کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

سائز

فونٹ کے آخری باکس میں سائز کی آپشن موجود ہیں یہا ں سے تجریر کا سائز چھوٹا یا بڑاکیا جاسکتا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments