Subscribe Us



Keyboard Keys Information | Keyboard History | Computer Keyboard Setting


 Class No 5 Basic Computer Course Keyboard Keys Information by Prime Computer College Faisalabad Pakistan This video is about Computer Keyboard Keys information and Keyboard History. Dear Students your keyboard is the main way to enter information into your computer. But did you know you can also use your keyboard to control your computer? Learning a few simple keyboard commands can help you work more efficiently. 


I mean instructions to your Keyboard Skills in computer. The keys on your keyboard can be divided into several groups based on function. First computer keyboards were adapted from the punch card and teletype equipment. Herman Hollerith developed the first keypunch devices, Christopher Latham Sholes (February 14, 1819 – February 17, 1890) was an American inventor who invented the QWERTY keyboard, and, along with Samuel W. Soule, Carlos Glidden and John Pratt, has been contended to be one of the inventors of the first typewriter in the United State which soon evolved to include keys for text and number entry akin to normal typewriters by the 1930s. In 1948, the Bianca computer had a Typewriter-Keyboard Unit. 

 

کمپیوٹر کی سب سے زیادہ استعمال ہو نے والی ان پٹ ڈوائس کی بورڈ ہی ہے ۔ کی بورڈ کو 1868 میں کرسٹوفر لیتھم شولس نامی ایک امر یکی سائنس دان نے ایجاد کیا ۔جسے دنیا کی پہلی ٹائپ رائٹنگ ڈیوائس کے طور پر جانا گیا ۔کرسٹو فر کے بعد بھی کچھ سائنس دانوں نے کی بورڈ کی ڈولپنگ میں نمایا ں کرداراداکیا ۔کی بورڈ کمپیوٹر کی ایک بنیاد ان پٹ ڈوائس ہے ۔ اس ڈوائس کو ٹائپ رائیٹر سے اخذ کیا گیا ہے ۔اس ڈوائس میں ٹائپ رائٹر کی کیز کے علاوہ بہت سی دوسری کیز موجود ہوتی ہیں یہ ایک کی پیڈڈیوائس ہوتی ہے جس کے زریعے یوزرکرکٹر یا کمانڈکو دباتاہے ۔جب یوزر کی بورڈ سے کو ئی بٹن اباتا ہے تو وہ  کی کوڈز کی شکل میں کی بورڈ کی ڈرائیور سافٹ وئیر سے ہوتی ہو ئی آپر یٹنگ تک پہنچتی ہے ۔کی بورڈ کی ان کیز کا ڈیٹاکمپیوٹر  میں کو ڈز کی شکل میں موجود ہوتا ہے کی بورڈ پر سو سے زیادہ بٹن ہوتے ہیں جن کی درج ذیل سات اقسام ہیں

Alphanumeric keys These keys include the same letter, number, punctuation, and symbol keys found on a traditional typewriter. Control keys These keys are used alone or in combination with other keys to perform certain actions. The most frequently used control keys are Ctrl, Alt, the Windows logo key and Esc. Function keys. The function keys are used to perform specific tasks. They are labeled as F1, F2, F3, and so on, up to F12. 


The functionality of these keys differs from program to program. Navigation keys These keys are used for moving around in documents or WebPages and editing text. 

ایلفابیٹک کیز

نمیریکل کیز

ایرو کیز

فنکشن کیز

سپیشل کیز

پنگچوایشن کیز

کریکٹر یا سائن کیز

They include the arrow keys, Home, End, Page Up, Page Down, Delete, and Insert. Numeric keypad The numeric keypad is handy for entering numbers quickly. The keys are grouped together in a block like a conventional calculator or adding machine. The following illustration shows how these keys are arranged on a typical keyboard. Your keyboard layout might be different.

ایلفابیٹک کیز

کی بورڈپر سب سے نمایا ں کیزایفابیٹک کیز ہی ہو تی ہیں یہ کیز اے سے کیکر زیڈتک ہوتی ہیں ۔کی بورڈ پرسب  سے زیادہ ان ہی کیز کو استعمال کیا جاتاہے ۔لیکن کی بورڈ پر لکھی ہوئی اے بی سی سیدھی نہیں ہوتی اسکی وجہ یہ ہے کہ کی بورڈ دونوں ہاتھوں سے استعمال کرنے کیلئے بنایا گیا ہے تاکہ کام کرتے وقت زیادہ تیزی سے لکھا جاسکے ۔مائیکرو سافٹ آفس کا کوئی بھی سافٹ وئیر استعمال کرنے کیلئے ایلفابیٹک کیز پر مہارت حاصل کرنا ضروری سمجھاجاتاہے ۔ایفابیٹک کیز پرتیز لکھنے کی مہارت حاصل کرنے کیلئے باقاعدہ ٹائپنگ سپیڈکورس کرنا لازمی ہوتا ہے ۔ٹائپنگ کو بہتر بنانے کیلئے مارکیٹ اور انٹر نیٹ پر بے شمار سافٹ وئیر دستیاب ہیں جن میں ٹائپنگ ٹیوٹر نام کا سافٹ وئیر کافی زیادہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ایلفابیٹ کیز کی بورڈ پر تین لائنوں کے اندر ہوتی ہیں درمیان والی لائن کو ہوم رؤاوپر والی لائن کو ٹاپ رؤ اور نیچے والی لائن کو بوٹم رؤ کہا جاتا ہے

نمیرک کیز

گنتی میں استعمال ہونے والے الفاظ یعنی زیرو وے لیکر نو تک کے بٹن نمیرک بٹن کہلاتے ہیں ۔نمیرک کیز کی بورڈ پر جگہ نظر آتی ہے  ایلفابیٹ کیز کے بالکل اوپر ایک لائن میں تمام نمیرک کیز موجود ہوتی ہیں ۔اگر اس لائن کی نمیرک کیز کو شفٹ دباکر لکھاجائے تو یہ نمبرلکھنے کی بجائے سائن بناتی ہیں ۔اس کے علاوہ کی بورڈ کی دائیں جانب کا ایریا کی پیڈ کیلئے مخصوص ہوتا ہے جس میں تمام نمیرک کیز موجود ہوتی ہیں ۔نمبر کیز لکھنے کیلئے زیادہ تر کی پیڈ کا ہی استعمال کیا جاتاہے ۔


ایرو کیز

ایرو کیز تیر کے نشان والے چار بٹنوں کو کہا جاتاہے جو کہ کی پیڈ کے بالکل ساتھ ہی نیچے کی جانب ہوتے ہیں ۔ان بٹنوں کا استعمال زیادہ تر ڈاکو منٹس کو لکھنے کیلئے کے دوران کی کیا جاتا ہے ۔ڈاکو منٹس لکھنے کے دوران ان بٹنوں کی مدد سے ہم ماؤس کو استعمال کئے بغیر ہی پیج اوپر نیچے یا دائیں بائیں چاہیں جاسکتے ہیں ۔اس کے علاوہ ویب پیج کو اوپر نیچے کرنے کیلئے یا تصو یروں کو بد لنے کیلئے بھی اس کا استعمال کیا جاتاہے ۔

فنکشن کیز

فنکشن کیز کی بورڈ میں سب سے ٹاپ پر ہوتی ہیں ۔ ایف ون سے لیکر ایف ٹویلو تک کے بٹنو ں کو فنکشن کیز کہا جاتا ہے ۔ان کو دبانے سے کمپیوٹر میں موجود کچھ فنکشن ظاہر ہوتے ہیں ۔اگر آپ اپنے کی بورڈ سے ایف ون کا بٹن پریس کریں تو آپ کے سامنے کمپیوٹر ہیلپ کا باکس اوپن ہو جائے گا۔کچھ فنکشن بٹن کمپیو ٹر  کی بائیوس کے دوران استعمال ہوتے ہیں ۔

پنگچوایشن کیز

گرائمر میں استعمال ہونے والے تمام الفاظ کے بٹن کی بورڈ پر موجود ہوتے ہیں جسے ڈاٹ ،کوما ،سلیش یا بریکٹ وغیرہ ان بٹنوں کو پنگچوایشن کیز کہا جاتا ہے ۔تحریر لکھنے کے دوران ان بٹنوں کا کافی زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

سپیشل کیز

کی بورڈ پر کچھ ایسے بھی بنے ہوتے ہیں جنہیں آپ پہلے سے نہیں جانتے ہوں گے ۔تقریباً اس طرح کے تمام بٹن سپیشل کیز کے زمرے میں آتے ہیں ۔ذیل میں چند سپیشل بٹنوں کا مختصر ذکر کیا گیا ہے ۔

Keyboard shortcut ways to perform actions by using your keyboard. They're called shortcuts because they help you work faster. In fact, almost any action or command you can perform with a mouse can be performed faster using one or more keys on your keyboard.

کیپس لاک بٹن

عمومی طور پر چھوٹی اے بی سی لکھی جاتی ہے لیکن کیپس لاک کا بٹن اون کرنے پر ہم اپنے کی بورڈ سے بڑی اے بی لکھ سکتے ہیں ۔

ٹیب بٹن

ٹیب بٹن ڈاکو منٹس لکھنے کے دوران استعمال کیا جاتاہے ۔ یہ سپیس بٹن کی طرح کام کرتا ہے لیکن سپیس بٹن سے بس تھوڑی سی خالی چھوڑی جاتی ہے ۔ جبکہ ٹیب بٹن کو دبانے سے ڈاکو منٹس میں ایک ہی بار میں زیادہ جگہ چھوڑی جاسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ اگر آلٹ بٹن کو دبانے کے بعد ٹیب بٹن ابایا جائے تو آپ کے سامنے آپ کے تما م اوپن پروگرام شو ہو جاتے ہیں ۔بار بار ٹیب کا بٹن دبانے سے یہ چینج بھی ہوتے ہیں آپ اس کی مدد سے ماؤس کو استعمال کئے بغیر ایک پرگرام سے دوسرے پرگرام میں جاسکتے ہیں ۔

شیفٹ بٹن

اگر آپ عمودی طور پر ایلفابیٹ کیز کا کوئی بھی بٹن دبائیں تو وہ چھوٹی اے بی سی میں لکھا جائے گا۔ لیکن اگر آپ شیفٹ کا بٹن پریس رکھنے کے بعد کو ئی بٹن دبائیں تو وہ بڑے حروف میں لکھا جائے گا ۔اس کے علاوہ بھی شیفٹ کا بٹن کچھ اور بٹنوں کے ساتھ مل کر اپنا فنکشن پر فوم کرتاہے ۔

کنٹرول بٹن

کنٹرول بٹن اور شیفٹ کا بٹن مختلف شارٹ کٹ کیز کے دوران استعمال کیا جاتا ہے ۔

اسکیپ بٹن

یہ بٹن عمومی طور پر کسی گیم وغیرہ یا انسٹالیشن کو دوران انسٹالیشن بند کرنے کیلئے  استعمال کیا جاتاہے ۔

آلٹ بٹن

آپ کا بٹن بھی کنٹرول اور شفٹ کی طرح ہی مختلف شارٹ کیز میں استعمال کیا جاتا ہے ۔اگر آپ کے پاس کوئی پروگرام اوپن ہے اور آپ اسے ماؤس کی مدد سے بند نہیں کرنا چاہتے تو آپ آلٹ کا بٹن دباکر رکھیں اور ایف فور کا بٹن دبائیں تو آپ کا پروگرام بند ہو جائے گا۔

سٹارٹ بٹن

سٹارٹ کا بٹن دبانے سے ٹاسک بار میں موجود سٹارٹ منیو اوپن ہو جاتاہے ۔

نم لاک بٹن

کی بورڈ میں نم لاک کا بٹن کی پیڈ کے اوپر موجود ہوتا ہے اس کے اون ہونے پر ہی آپ کا کی پیڈ ورکنگ کرتاہے اگر یہ بٹن آف ہوگا تو آپ کی پیڈ کی مدد سے نہیں لکھ سکتے ۔نم لاک کے بٹن کے تھوڑا اوپر ایک لائٹ لگی ہوتی ہے اگر بٹن پریس ہے تو لائٹ جل رہی ہوگی ورنہ لائٹ آف ہو گی ۔کی پیڈ کو استعمال کرنے کیلئے نم لاک کی لائٹ اون کرناضروری ہوتاہے

سپیس بٹن

سپیس بٹن کو دو الفاظکے درمیان فاصلہ چھوڑنے کیلئے اساستعمال کیا جاتاہے ۔کی بورڈ پر آخری لائن میں سب سے بڑا بٹن سپیس بٹن ہوتا ہے ۔ٹائپنگ کے دوران یوزر کے دونو ں انگوٹھے اس بٹن پر ہوتے ہیں ۔

پرینٹ بٹن

یہ بٹن کمپیوٹر کے کسی حصے میں جاکر سکرین کی تصویر لینے کیلئے استعمال کیا جاتاہے ۔بٹن کو دبانے پر سکرین کی تصویر کلپ بورڈ میں سیو ہوجاتی ہے ۔آپ اسے ایم ایس پینٹ میں پیسٹ کرنے کے بعد پکچر فائل میں سیو کر سکتے ہیں ۔

سائن یا کریکٹر کیز

کی بورڈ کی دوسری لائن میں نمبر کیز کے ساتھ کچھ سائن بھی بنے ہوتے ہیں ۔اصل میں یہ لائن نمیرک کی کیز کے ساتھ ساتھ سائن کیز کا بھی کام کرتے ہیں اگر آپ شفٹ کا بٹن دباکر کسی نمبر کو لکھنے کی کوشش کریں گے تو وہ نمبر لکھنے کی بجائے سائن بنائے گا ۔ذیل میں ان بٹنو ں کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے ۔

ٹیلڈا

یہ سائن دوسری لائن کے شروع میں ہوتا ہے  ۔یہ دیکھنے میں اردو کے لفظ المداکی طرح کا ہوتا ہے لیکن اس کا استعمال زیادہ نہیں کیا جاتا۔

سائن آف ایکس کلیمنیشن (وکٹری یا حیرت کا نشان )

یہ سائن عام  طور پر حیرانی ،خوشی یا وکٹری کو شوکرنے کیلئے استعمال کیا جاتاہے ۔ یہ سائن دوسری لائن میں دوسرے نمبر پر ہوتا ہے ۔

ایٹ دی ریٹ آف

تیسرے نمبر کا یہ سائن بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔یہسائن ای میل آئی ڈی میں استعمال کیا جاتاہے ۔اس سائن کے بغیر ای میل آئی ڈی نہیں بنتی ۔

ڈالر سائن

نمبر سائن ہی کی طرح اور ڈالر کا پوراورلڈ لکھنے کی بجائے اس سائن کا استعمال کرسکتے ہیں ۔

فیصد سائن

نمبر سائن اور ڈالر سائن ہی کی طرح اس سائن کو کسی رقم کا فیصد لکھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

کیپ یا پاورسائن

اس سائن کا استعمال زیادہ نہیں ہے اس کو کیپ یا پاو ر کیلئے استعمال کیا جاتاہے ۔

اینؔڈسائن

اس سائن کا استعمال کافی زیاسہ ہوتا ہے ۔اسے اینڈ کے لفظ کے جگہ استعمال کیا جاتاہے ۔

سٹار یا سٹیرک سائن

اس سائن کا استعمال کمپیوٹر کے چند کمانڈر کے دوران کیا جاتاہے ۔یہ سائن کافی اہم ہے ۔

سوالیہ نشان

سوالیہ نشان رائٹ سائڈ والے شفٹ بٹن کے ساتھ ہوتاہے ۔اسے کسی سوال کے بعد استعمال کیا جاتاہے ۔یہ سائن اردو اور انگلش دونوں قسم کی تحریروں میں متواتر استعمال کیا جاتا ہے ۔

Post a Comment

1 Comments